• news

’’گارڈین‘‘ نے وزیراعلیٰ کے خیالات کی عکاسی نہیں کی، ترجمان پنجاب حکومت نے خبر کی تردید کر دی

لاہور (خصوصی رپورٹر) حکومت پنجاب کے ترجمان نے روز نامہ نوائے وقت میںشائع ہونے والی اس خبر کی تردید کی ہے جس میں وزیراعلی شہباز شریف سے یہ بیان منسوب کیا گیا ہے کہ’’ سکیورٹی ادارے پاکستان، بھارت تجارت میں رکاوٹ نہ بنیں‘‘۔ ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے شہباز شریف کے انٹرویو پر مبنی اس خبر کی تردید کے بارے میں گارڈین اخبار کو بھی ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اخبار نے مذکورہ خبر میں ان خیالات کی عکاسی نہیں کی جن کا اظہار وزیراعلی نے اپنے انٹرویو میں کیا تھا۔ شہباز شریف نے اپنے انٹرویو میں قطعا نہیں کہا کہ ملٹری پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے کی مخالفت کر رہی ہے۔ خبر میں بعض ایسے الفاظ بھی وزیراعلی سے منسوب کئے گئے ہیں جو کہ انہوں نے سرے سے ادا ہی نہیں کئے۔

ای پیپر-دی نیشن