• news

اسلحہ خریداری سکینڈل، سابق وزیراعلیٰ خیبر پی کے امیر حیدر عدالت پیش، بیان ریکارڈ کرایا

پشاور(آن لائن) اسلحہ خریداری سکینڈل میں  سابق وزیراعلی خیبر پی کے امیر حیدر ہوتی نے اپنا بیان احتساب عدالت میں ریکارڈ کرادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلحہ خریداری سکینڈل میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعلی خیبر پی کے  امیر حیدر ہوتی کو 14 فروری کو طلب کررکھا تھا تاہم سکیورٹی خدشات کے پیش نظر وہ 13 فروری  کو ہی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

ای پیپر-دی نیشن