• news

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کا ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ

راولپنڈی (اے پی اے) چیئرمین جوائنٹ چیفس  آف  سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا اور پی اے سی کی کامیابیوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جمعہ کے روز کامرہ آمد پر جنرل راشد محمود کا چیئرمین پی اے سی ایئر مارشل سہیل گل  نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر جنرل راشد محمود نے  کمپلیکس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے  پی اے سی کے تمام منصوبوں میں خود انحصاری اور بین الاقوامی معیار کے حصول کی جانب پی اے سی کی کامیابیوں کی تعریف کی۔

ای پیپر-دی نیشن