• news

آئین میں کسی شہری سے جبری مشقت لینے کی گنجائش نہیں: لاہور ہائیکورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ آئین اور قانون میں کسی شہری سے جبری مشقت لینے کی کوئی گنجائش نہیں۔ مسٹر جسٹس انوارالحق نے یہ ریمارکس گجرات کے علاقہ مگو وال سے 4خواتین اور 3بچوں سمیت12افراد کو زمیندار کی قید سے  بازیاب کرانے کے کیس کی سماعت کے دوران دیئے۔ فاضل عدالت نے ان افراد کو آزاد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا ۔ لاہور ہائی کورٹ کے جانب سے مذکورہ افراد کی بازیابی کے لیے بیلف مقرر کیا گیا جس نے گذشتہ روز ان افراد کو بازیاب کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونے والے افراد کے وکیل زیڈ اے پاشا ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں بتایا کہ عرصہ 6سال سے زمیندار ان افراد سے جبری مشقت لے رہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن