• news

پاکستان بدستور مجاہدین کو کشمیر میں دھکیل رہا ہے: سابق بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) بکرم سنگھ نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں مقیم کشمیری مہاجرین کی نیپال کے راستے واپسی کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان دراندزی کیلئے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ انہوںنے الزام لگایاآبادکاری پالیسی کی آڑ میں کئی سابق مجاہدین نیپال اور بنگلہ دیش کے راستے غیرقانونی طور پر واپس آرہے ہیں جو بھارتی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔ پاکستان اب بھی مجاہدین کو جموں و کشمیر میں دھکیلنے کیلئے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن