میرانشاہ: گاڑی پر نامعلوم افراد کا راکٹ حملہ، فائرنگ، 5 افراد جاں بحق ڈرون طیاروں کی پروازیں بھی جاری
میران شاہ (نامہ نگار) تحصیل دتہ خیل میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ اور راکٹ حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہ ہو سکی۔ شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل دتہ خیل شوال روڈ بمقام قدرخیل میں کالے شیشے والی گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے ایک چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کے ساتھ راکٹ بھی د اغا جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار 5افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت نہ ہو سکی۔ واضح رہے شمالی وزیرستان ایجنسی کے مختلف علاقوں پر امریکی ڈرون طیاروں کی نچلی سطح پر پروازیں بھی جاری رہیں جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔