• news

ترکی: عدلیہ پر سرکاری کنٹرول کا بل منظور، پارلیمنٹ میں لڑائی، ارکان لہولہان

انقرہ (نیوز ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) ترکی کی پارلیمنٹ نے عدلیہ پر سرکاری کنٹرول کے متنازع قانون کی منظوری دے دی۔ ارکان اسمبلی کے درمیان جھڑپ میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ ترکی کی پارلیمنٹ میں بل پر بحث کے دوران زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی۔ ارکان ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور ایک دوسرے پر بڑھ چڑھ کر حملے کئے۔ ارکان کے منہ اور ناک سے خون تک بہتا دکھائی دیا تاہم اپوزیشن کی مزاحمت بھی بل کی منظوری نہ روک سکی۔ بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ نئے متنازع قانون سے حکومت کو عدلیہ پر سخت کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔ بل صدر کو بھجوا دیا گیا۔ عبداللہ گل کے دستخط کے بعد قانون مؤثر ہو جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترکی میں پارلیمنٹ میں بحث کے دوران جھگڑا ہوا جس میں رکن اسمبلی کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ ایک رکن کی انگلی بھی ٹوٹ گئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن