56اسلامی ریاستیں سیرت مصطفویؐ کو آئیڈیل قرار دیں: بابر چودھری
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) قیام امن کیلئے اس وقت دنیا میں سیرت مصطفیؐ سے بڑھ کر اور کوئی دستور نہیں لہذا آج کے دور پر فتن میں پوری دنیا اور بالخصوص 56اسلامی ریاستوںکے حکمرانوں کوچاہیے کہ وہ سیرت مصطفیؐ کو اپنے لئے آئیڈیل قرار دیں۔ آج آقاؐ کی ذات سے تعلق محبت کی مضبوطی اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر زندگی کے ہر شعبے کیلئے رحمت و برکت حاصل کرناہو گی تاکہ پوری دنیا امن و سلامتی کا گہوارہ بن سکے۔ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر بابر چوہدری نے ’’عالمی قیام امن سیرت الرسول کی روشنی میں‘‘ کے عنوان سے ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔