رائیونڈ کیلئے ترقیاتی فنڈز کے استعمال کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دیدیں: مبشر حسین
رائے ونڈ (نامہ نگار) نامزد لیگی امیدوار یونین کونسل رائیونڈ سٹی مبشر حسین ، امیدوار برائے وائس چیئرمین ڈاکٹر طفیل چغتائی ،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران بابر علی مونگا نے صدر مسلم لیگ(ن ) سٹی حاجی محمد عباس ملک کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے رائے ونڈکو ماڈل تحصیل بنانے کیلئے ملنے والے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات کوکرپشن سے پاک رکھنے کیلئے وارڈزکی سطح پرلیگی کارکنوں اور تاجر وں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی ہیں ، جو اپنی ذمہ داری پوری دیانت داری سے نبھائیں گی۔