قو م تمام فروعی اختلافات بھلا کر متحد ہو جائے: عائشہ رفیق رانا
لاہور (پ ر) الفرحت ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کی صدر عائشہ رفیق رانا نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں۔ عوام بھی تمام فروعی اختلافات بھلا کر متحد ہو جائے۔ اپنے بیان میں عائشہ رفیق رانا نے مزید کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت ملک آج دہشتگردی سمیت دیگر مسائل سے دوچار ہے۔ موجودہ حکومت نے مسائل سے نجات کیلئے عوامی تائید سے جو اقدامات کئے ہیں ان کے دوررس نتائج نکلیں گے۔