بھارت رواں ماہ زمین سے زمین تک مار کرنیوالے میزائل کا تجربہ کریگا
نئی دہلی (این این آئی) بھارت حال ہی میں ناکامی سے دوچارہونے والے ملکی ساختہ میزائل کادوبارہ تجربہ کرے گا،بھارتی وزارت دفاع کے مطابق بھارت کاپہلا آواز کی رفتار سے کم سرعت والا میزائل’’نربھے‘‘ آزمائے جانے کے لیے تیار ہے اوررواں ماہ میں اسے آزمایاجائے گا تاکہ حتمی تاریخ کااعلان بعد میں کیاجائیگا،وزارت دفاع کے مطابق میزائل کی تیار ی کا کام 2007 میں شروع کیا گیا ، اس کی مختلف نمونے ملک کی بری، بحری اور فضائی افواج کو فراہم کیے جائیں گے ، وزارت دفاع کے مطابق میزائل جوہری وار ہیڈز لے جانے کے قابل ہو گا، واضح رہے کہ اس راکٹ کا پہلی بارتجربہ2013 میں کیا گیا تھا جو ناکامی سے دوچار ہوا، زمین سے زمین تک مار کرنے والا راکٹ راستے میں ہی گر گیا تھا۔