• news

افغانستان سے روسی فوج کے انخلا کو 25 سال مکمل ہو گئے

کابل (اے پی پی) افغانستان سے روس کے فوجی انخلاءکو 25 سال مکمل ہو گئے۔ روس کی تقریباً ڈیڑھ لاکھ فوجی جدید اسلحہ اورفوجی ٹیکنالوجی کے گھمنڈ میں 24 دسمبر 1979ءکو افغانستان میں داخل ہوئی اور ملک کے مختلف علاقوں پر قبضہ شروع کر دیا۔ اس دوران افغان مجاہدین اور نہتے عوام نے روایتی اسلحہ کے ساتھ روسی فوج کی شدید مزاحمت کی اور مختلف محاذوں پر سرخ فوج کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کی پیشقدمی سست کر دی۔ تقریباً ایک دہائی کی لاحاصل جنگ کے بعد روس افغانستان سے واپسی پر مجبور ہو گیا۔1988ءمیں روس اور افغان قیادت اور پڑوسی ممالک کے مابین جنیوا معاہدہ طے پایا جس کے تحت روسی افواج کا افغانستان سے 15 مئی 1988ءکو انخلاءشروع ہو گیا جو بالآخر 15 فروری 1989ءکو مکمل ہو گیا۔ دوسری طرف افغان عوام نے کہا ہے کہ افغان معاملات میں غیرملکیوں کو اپنی مداخلت مہنگی پڑیگی اور انہیں سابق سوویت یونین کے انجام سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔


روسی انخلا/25 سال

ای پیپر-دی نیشن