لیبیا میں کسی بغاوت کا کوئی خطرہ نہیں: سکیورٹی ادارہ
طرابلس (اے پی پی) لیبیا کی سلامتی سے متعلق ادارے نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کسی بغاوت کا کوئی خطرہ نہیں اورنہ ہی ایسی کوئی کارروائی کامیاب ہو سکتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق لیبیا کے وزیردفاع عبداللہ تہانی نے قومی ذرائع ابلاغ کے ذریعے خبردار کیا تھا کہ سابق فوجی حکام اور بعض سیاستدان مل کر ملک میں فوجی بغاوت کی تیاری کر رہے تھے تاہم بغاوت ناکام بنا دی گئی ہے۔ وزیر دفاع کے مطابق اس بغاوت کا مقصد موجودہ حکومت اور پارلیمنٹ کی برطرفی تھا۔ اس بغاوت کے پس پردہ کرداروں کی گرفتاری کیلئے لیبیا کے فوجی سربراہ نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
لیبیا / بغاوت