17 سالہ سعودی لڑکی نے والد کے ترکے سے 5 کروڑ ریال عطیہ کر دئیے، مساجد کی تعمیر، قیدیوں کی رہائی میں خرچ ہونگے
ریاض (این این آئی) سعودی عرب میں ایک سترہ سالہ لڑکی نے اپنے والد کے ترکے میں ملنے والی رقم کا پانچ کروڑ ریال کا ایک بڑا حصہ خیرات کردیا۔ پانچ کروڑ ریال کی بھاری رقم عطیہ کرنے والی نیک بخت دوشیزہ نے کہا یہ اسے والد سے ملنے والے ترکے کی مجموعی رقم کا ایک چوتھائی حصہ ہے۔مساجد کی تعمیر، قیدیوں کی رہائی میں خرچ ہونگے۔ وہ مزید بھی فلاحی کاموں کے لئے عطیات فراہم کرتی رہے گی۔
سعودی لڑکی/ عطیہ