پینٹاگون کی افغانستان میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق
واشنگٹن (این این آئی) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے مشرقی افغانستان میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی تاہم اس بارے میں تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے کہ امریکی فوجی طالبان کے حملے میں مارے گئے ہیں یا افغان فوجیوں نے انہیں ہلاک کیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگان کے ترجمان رئیر ایڈمرل جان کربی نے ہفتہ کو ایک بیان میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بارے میں بتایا افغان فوجیوں کے یونیفارم میں ملبوس افراد کی طرف سے دو امریکی فوجیوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد طالبان ملیشیا نے امریکا کے زیر قبضہ ضلع پر حملہ کیا،امریکی جنگی جریدے کی ویب سائٹ کے مطابق 2008 سے 2013 کے دوران اس نوعیت کے 80 واقعات ہو چکے ہیں۔