• news

بطور چیئرمین پی سی بی سے کوئی معاہدہ ہے نہ تنخواہ لیتا ہوں: نجم سیٹھی

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے دہری ملازمت کے دعوے کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ بطور چیئرمین پی سی بی ان کا کوئی معاہدہ ہے اور نہ ہی تنخواہ لیتے ہیں وہ نشریاتی ادارے کے بھی تنخواہ دار ملازم نہیں ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ وہ ٹرانسپرنسی کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہیں ان کا بطور چیئرمین پی سی بی کوئی معاہدہ نہیں اور نہ ہی تنخواہ لیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وہ نشریاتی ادارے کے بھی تنخواہ دار ملازم نہیں ہیں نشریاتی ادارے میں وہ اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ اخبارات اور پبلشنگ سے بھی وابستہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن