• news

ایشیا کپ کے بعد فیلڈنگ کوچ شعیب محمد کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)قومی ٹیم کے ہیڈکوچ معین خان کے تحفظات کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈنے ایشیاء کپ کے بعد فیلڈنگ کوچ شعیب محمد کی خدمات نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے اعجازاحمد کوآئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے قومی ٹیم کا دوبارہ فیلڈنگ کوچ مقررکیا جائے گا۔سابق ٹیسٹ کرکٹربیٹنگ کوچ کی اضافی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈکوچ معین خان کے تحفظات کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈنے ایشیاء کپ کے بعد فیلڈنگ کوچ شعیب محمد کی خدمات  نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے اعجازاحمد کوآئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے قومی ٹیم کا دوبارہ فیلڈنگ کوچ مقررکیا جائے گا۔معین خان نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقات میں شعیب محمد کے بارے میں اپنے تحفظات ظاہر کئے تھے ۔واضح رہے کہ معین خان اور شعیب محمد پی آئی اے سے وابستہ ہیں ،دونوں سابق ٹیسٹ کرکٹرزکے درمیان ایک عرصے سے کشیدہ  تعلقات چلے آرہے ہیں۔معین خان نے شعیب محمد سے اختلافات کے باعث پی آئی اے کی کوچنگ سے استعفی دیدیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن