• news

پاور لفٹنگ چیمپئن شپ آج سے شروع ہو گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب پاور لفٹنگ چیمپئن شپ آج سے لاہور میں شروع ہو گی۔سیکرٹری پنجاب پاور لفٹنگ ایسوسی ایشن عقیل بٹ کے مطابق کیٹیگریز میں 47کلوگرام، 52کلوگرام، 57کلوگرام، 63کلوگرام، 72کلوگرام، 84کلوگرام اور84 کلوگرام پلس شامل ہیں۔ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد عیسی کے مطابق سب سے مظبوط پاور لفٹر کو بیلٹ اور سپیشل ٹرافی دی جائے گی۔  امتہ سلیم کے مطابق ایونٹ میں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور فیصل آباد میں فاتح کھلاڑیوں کو بھی میڈلز اور سرٹیفکیٹ دئے جائیں گے۔  

ای پیپر-دی نیشن