• news

انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ : بھارت نے پاکستان کو 40 رنز سے ہرا دیا‘ بنگلہ دیش‘ آسٹریلیا سکاٹ لینڈ کامیاب

ابوظہبی+ دبئی (سپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے روز بنگلہ دیش، آسٹریلیا، بھارت اور سکاٹ لینڈ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ بنگلہ دیش نے افغانستان کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔ افغانستان انڈر 19 ٹیم 212 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش نے ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔ شرمان اسلام نے 126 رنز اور جوراز شیخ نے 81 رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے نمیبیا کو 101 رنز سے ہرا دیا۔ آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے۔ نمیبیا کی ٹیم 141 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ بھارت نے پاکستان کو 40 رنز سے ہرا دیا۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔ ساجد خان نے 74 اور سامسن نے 68 رنز بنائے۔ عرفان اللہ شاہ اور کرامت علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی ٹیم 222 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ کپتان سمیع سلیم نے 64 رنز بنائے۔ ہوڈا نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سکاٹ لینڈ کے پایوا نیوگنی کیخلاف 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ پایوا نیوگنی کی ٹیم 108 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ گوسین اور میکلین نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ سکاٹ لینڈ نے ہدف 4 وکٹوں پر پورا کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن