• news

الیاس امتیاز کی سنچری، ٹاؤن شپ وائٹس نے علی گڑھ کرکٹ کلب کو ہرا دیا

لاہور (پ ر) ٹاؤن شپ وائٹس نے دوستانہ کرکٹ میچ میں علی گڑھ کرکٹ کلب کو شکست دیدی۔ ٹاؤن شپ وائٹس نے 366 رنز بنائے۔ محمد الیاس امتیاز نے 164 اور محمد شریف نے 134 رنز بنائے۔ علی گڑھ کلب کی ٹیم 35 رنز بنا سکی۔ محمد الیاس امتیاز کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن