• news

چولستان جیپ ریلی سابق صوبائی وزیر نادر مگسی نے جیت لی

بہاولپور(نامہ نگار) چولستان کے صحرامیں نویں ڈیزرٹ جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی۔ ریلی میں خواتین سمیت 85 ڈرائیورز نے حصہ لیا۔ صحرائے چولستان میں نویں ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آخری مرحلہ نادر مگسی کے نام رہا۔ ریلی میں 85 ڈرائیورز نے حصہ لیا۔ جن میں پہلی بار خواتین ڈرائیور بھی شامل تھیں۔ قلعہ ڈیراور میں شروع ہونیوالے نویں جیپ ریلی کے فائنل راونڈ کا افتتاح میرنادرمگسی نے جیپ چلا کر کیا۔ ڈیزرٹ ریلی کیلئے15 کلو میٹر ٹریک بنایاگیا تھا جس میں ڈرائیورز اپنی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ڈیزرٹ ریلی میں ڈرائیورز کی حوصلہ افزائی کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ای پیپر-دی نیشن