قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل کے دوران لاٹھی چارج، متعدد افراد زخمی
راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی میں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2014کے فائنل میں ٹکیں بلیک میں فروخت ہوتی رہیں ٗگیٹ پر موجود اہلکار اپنے دوستوں اور عزیز واقارب کو بغیر ٹکٹ اندر بھیجتے رہے ۔ ایک موقع پر پولیس اہلکاروں نے شائقین پر لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے اور لاٹھی چارج کے بعد کئی شائقین بغیر میچ دیکھے واپس گھروں کو لوٹ گئے ۔سٹیڈیم کے باہر شائقین نے حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ایسے مواقع پر انتہائی ذمہ دار اور ایماندار اہلکاروں کو ڈیوٹی پر تعینات کریں تاکہ ٹکٹ خریدنے والے لوگ ہی سٹیڈیم میں جا سکیں۔