اصغر خان کیس، ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کوئی پیشرفت نہ کر سکی
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ایف آئی اے اصغر خان کیس میں کوئی اہم پیشرفت نہیں کر سکی ہے۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ اس کیس میں ملوث سابق فوجی جرنیل تعاون نہیں کر رہے ہیں اور نہ ہی ایف آئی اے کے کسی سوال کا جواب دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پیشرفت نہیں ہو سکی۔ اصغر خان کیس کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے آئی ایس آئی کی طرف سے 1990ء کے انتخابات میں دھاندلی کیلئے سیاستدانوں میں رقوم تقسیم کرنے کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محمد غالب کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی۔