اجتماعی زیادتی کے واقعات میں اضافہ‘ اغوا برائے تاوان‘ ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی
اسلام آباد (آئی این پی) ملک میں 6 برسوں کے دوران اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں 4.5 فیصد‘ ڈکیتی کی وارداتوں میں 1.85 فیصد کمی واقع ہوئی ہے‘ اجتماعی زیادتی کے واقعات میں صرف ایک فیصد اضافہ ہوا ہے‘ دہشتگردی اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں کئی گنا اضافہ کے باوجود وزارت داخلہ کا حیرت انگیز دعویٰ‘ وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 برسوں کے دوران ملک بھر میں اغوا برائے تاوان کی 3099 وارداتیں ہوئی ہیں جبکہ اجتماعی زیادتی کے کل 1623 کیس رجسٹرڈ ہوئے اس عرصے میں ڈاکہ زنی کی 1 لاکھ 12 ہزار ایک سو 34 وارداتیں ہوئیں جبکہ ان چھ برسوں میں گمشدہ افراد کی تعداد 1257 ہے۔