شہدادکوٹ: ناجائز تعلقات کے شبہ میں سسر نے بہو قتل کر کے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا
شہدادکوٹ (آئی این پی) ناجائز تعلقات کے شبہ میں سسر نے اپنی 20سالہ بہو کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد خود کو بہرام پولیس کے حوالے کر دیا۔ شہداد کوٹ کے قریب بہرام تھانے کی حدود میں واقع گائوں شاہی مگسی کے رہائشی علی گوہر مگسی نے اپنی بہو بشیراں زوجہ علی دوست مگسی کو پستول سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ علی گوہر مگسی نے آلہ قتل پستول سمیت بہرام تھانے میں گرفتاری دے دی۔ ملزم علی گوہر مگسی نے بتایا قریبی گائوں کے نوجوان خالد حسین مگسی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم تھے۔ ملزم نے پولیس کو تفتیش کے دوران بتایا تھا آخری اطلاع تک واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہو سکا۔
بہو قتل