• news

سعودی عرب میں گرفتار 4 ہزار پاکستانی رہائی کے منتظر، حکومت نے چپ سادھ لی

ریاض (این این آئی+ اے پی اے) پاکستان نے سعودی عرب میں غیرملکیوں کے لئے نئے قوانین متعارف کرائے جانے سے 4 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی گرفتاری پر چپ سادھ لی، نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں رواں برس کے آغاز پر غیر ملکیوں کے لئے نئے قوانین متعارف کئے جانے کے بعد نوکری کی غرض سے جانے والے 4  ہزار سے زائد پاکستانیوں کو جیلوں میں بند کردیا گیا، سعودی حکام کی جانب سے جیلوں میں قید پاکستانیوں کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک برتا جا رہا ہے اور انہیں2  وقت کی روٹی بھی فراہم نہیں کی جارہی۔ دوسری جانب جیلوں میں قید پاکستانیوں کے سعودی کفیل ویزے کی میعاد بڑھانے کے لئے 20 ہزار ریال تک رشوت طلب کر رہے ہیں۔ سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے اہلہ خانہ کا کہنا ہے پاکستانی دفتر خاجہ کی جانب سے ان کے پیاروں کی رہائی کے لئے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جا رہا۔ اے پی اے کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانیوں کی حالت زار کے معاملے کی سماعت چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ رواں ہفتے کرے گا۔عدالت نے وزارت خارجہ سے ایک ہفتہ قبل رپورٹ طلب کی تھی جو آج جمع کروائی جائے گی۔ چیف جسٹس نے پاکستانی شہری علی خان کی ای میل پر ازخود نوٹس لیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن