• news

یوسف رضا گیلانی کا کل کرپشن کیسز میں نیب کے سامنے پیش ہونے کا امکان

اسلام آباد /ملتان ( آئی این پی) سابق وزیراعظم  یوسف رضا گیلانی کا اپنے خلاف کرپشن ریفرنسز میں  کل نیب میں پیش ہونے کا امکان  ہے۔ نیب نے گذشتہ روز دوسری مرتبہ سابق وزیراعظم کے سمن جاری کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ واقع غوث اعظم روڈ پر یوسف رضا گیلانی کے سیکرٹری عارف سے سمن کی تعمیل کروا لی تھی جس میں سابق وزیراعظم کو نیب نے 18فروری کو طلب کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے قانونی مشاورت کے لئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ اس حوالے سے صورتحال دو، تین روز میں واضح ہو جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن