بھاری مینڈیٹ والی حکومت نے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے: شیخ رشید
پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھاری مینڈیٹ والی حکومت نے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے، ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ عام انتخابات میں جسے جو مینڈیٹ ملا ہے وہ اسے ادا نہیں کر رہا ، پیپلزپارٹی کے دور میں مسلم لیگ (ن) نے جس طرح کی اپوزیشن کی پیپلز پارٹی اسی طرح کا کردار ادا کر کے احسان کا بدلا چکا رہی ہے۔ ابھی تک مذاکرات کا کوئی سر پیر نظر نہیں آیا اور ہر طرف صرف شور شرابہ ہی ہے۔ طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے صرف دعا ہی کی جا سکتی ہے ۔