• news

اہلکاروں کا قتل انتہائی افسوسناک ہے: صدر ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: وزیر دفاع

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) صدر ممنون حسین نے ایف سی اہلکاروں کے قتل پر شدید مذمت کی۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا سکیورٹی اہلکاروں کا قتل انتہائی افسوسناک ہے۔  علاوہ ازیں آن لائن کے مطابق  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کراچی میں پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران اور مہمند ایجنسی میں ایف سی اہلکاروں کو اغوا کے بعد شہیدکرنے جیسے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ذمہ داران کیخلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ایسے گھناؤنے واقعات سے مذاکرات اور امن کی کوششوں کو  نہ صرف شدید دھچکا لگا ہے بلکہ امن کیلئے کئے جانیوالے مذاکرات کی کامیابی کو مشکل بنا دیا ہے۔ انہوںنے مزیدکہا ملک کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے اوراس قسم کے اقدامات سے ملکی استحکام کیلئے کی جانیوالی کوششوں کوسخت نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا حکومت طالبان  سے مذاکرات کرنے میں سنجیدہ اور مخلص ہے مگر دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے کسی بھی قوت سے مرعوب یا بلیک نہیں ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن