سی ایم صاحب ہمیں اور عوام کو آپ پر ناز ہے، کابینہ کے ارکان کو بھی وقت دیں: اشفاق سرور، شہبازشریف مسکرا دئیے
لاہور (فرخ سعید خواجہ) صوبائی کابینہ پنجاب کے گذشتہ روز وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اس وقت صوبائی کابینہ کے ارکان کے چہرے کھل اٹھے جب پنجاب کابینہ کے وزیر اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ ’سی ایم صاحب‘ آپ دن رات صوبے کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں جس پر ہمیں اور پنجاب کے عوام کو آپ پر ناز ہے مگر میری درخواست ہے کہ کابینہ کے ممبران کو بھی وقت دیں اور ان سے دل کی باتیں کریں۔ اس پر وزیراعلیٰ مسکرا دئیے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ کابینہ کے ممبران میرے دست و بازو ہیں اور میں ان کی جانب سے بھی صوبے کے لئے کام کی قدر کرتا ہوں۔ ذرائع نے بتایا کہ راجہ اشفاق سرور نے مسکراتے ہوئے کہا ’’سر بہتر یہ ہو گا کہ آپ سے کابینہ کے ممبران کی ملاقات ایکسیلویو ہو جس میں سرکاری افسران کو شرکت کی زحمت نہ دی جائے‘‘۔ اس پر زبردست قہقہہ لگا۔
شہبازشریف مسکرا دئیے