• news

اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے پی ایچ ایف کو کامن ویلتھ اور ایشین گیمز میں شرکت کی پیشکش

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل(ر)  عارف حسن نے  پی ایچ ایف کو  قومی ٹیم کی کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز میں شرکت  کی ایک بار پھر پیشکش کر دی۔ صدر پی او اے کے مطابق ایشین گیمز  کی ڈیڈ لائن ابھی  ہے تاہم کامن ویلتھ گیمز کی مقررہ تاریخ بہت پہلے گزر چکی ہے، اس کے بعد پاکستانی ہاکی ٹیم کو میگا ایونٹ کا حصہ بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی او اے نے روس کے شہر سوچی میں منعقد ہونے والے ونٹر اولمپک مقابلوں میں سکی کے ایونٹ میں پاکستانی اتھلیٹ کریم کی  صرف دس پندرہ دن میں عالمی ایونٹ میں شرکت کو یقینی بنایا۔

ای پیپر-دی نیشن