ضلعی کرکٹ کلبوں کو غیرمؤثر قرار دینے کیخلاف درخواست کی سماعت
لاہور(وقائع نگار خصوصی)ہائیکورٹ نے ضلعی کرکٹ کلبوں کو غیر موثر قرار دینے کے خلاف دائر درخواست پر پی سی بی اور دیگر فریقین کے وکلاء کو مزید دلائل کے لئے طلب کر لیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار وں نے موقف اختیار کیا کہ پی سی بی نے غیرقانونی طور پر ضلعی کرکٹ کلبوں کوغیر موثر قرار دے دیا۔