• news

والی بال فیڈریشن کے بانی سینئر نائب صدر علامہ غلام حسین انتقال کر گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان والی بال فیڈریشن کے فاونڈر اور سینئر نائب صدر علامہ غلام حسن لاہور میں انتقال کر گئے۔زندگی والی بال کھیل کی ترقی کے لئے وقف کر رکھی تھی۔ 1955ء سے پاکستان والی بال فیڈریشن کے ساتھ منسلک تھے۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے صدر چودھری یعقوب، سیکرٹری شاہد کمال، خزانچی ایم بی جاوید، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن، ڈائریکٹر جنرل پی او اے خالد محمود نے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن