• news

بگ تھری پر مشاورت جاری ہے، تفصیلات نہیں بتا سکتے : نجم سیٹھی

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)  پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کے مفاد کے لئے ہم سب ایک ہی سوچ رکھتے ہیں، ہم کرکٹ کی بہتری اور ملکی وقار کے لئے سب سے مشورے کریں گے۔ اس سلسلے میں کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہان سے مشاورت کی جارہی ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیا کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بگ تھری کے معاملے پرحکمت عملی بنانے کے لئے پاکستان کے پاس ایک ماہ کاوقت ہے اور وہ مختلف بورڈز سے بات چیت کے لئے لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں تاہم وہ ابھی اس بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتا سکتے۔  توقیر ضیا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ پچھلے 10سال سے دوراہے پر کھڑی ہے لیکن پاکستان کوکرکٹ سے کوئی نہیں نکال سکتا تاہم کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہتے جس سے پاکستان کو نقصان ہو، وہ سمجھتے ہیں کہ جو بھی پی سی بی کا چیئرمین  بنایا جائے اسے کرکٹ بورڈ کے  معاملات کے حل کے لئے مکمل وقت دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن