کراچی پولیس چیف شاہد حیات کا تبادلہ نہیں کیا جارہا: وزیر اعلیٰ سندھ
سکھر (آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پولیس میں تبادلے ہوتے رہتے ہیں ‘ کراچی پولیس چیف شاہد حیات کا تبادلہ نہیں کیا جارہا‘ اندرون سندھ امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے‘ متعلقہ پولیس افسران سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے‘ کشمور واقعہ پر پولیس افسران سے رپورٹ طلب کی ہے‘ واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے‘ تنگوانی میں ریلوے ٹریک دھماکے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی۔ وہ پیر کو سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے اندرون سندھ حالات جلد بہتر ہوجائیں گے۔ سندھ سمیت پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ سندھ میں ایمرجنسی کی صورتحال نافذ کردی جائے۔