نیپال: لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا‘غیر ملکی سمیت 18 ہلاک، پہاڑ سے ٹکرایا: ایوی ایشن افسر
کھٹمنڈو (بی بی سی) نیپال میں حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو لاپتہ ہونے والے مسافر طیارہ کا ملبہ مغربی ضلعے آرگا خانچی سے مل گیا ہے۔ طیارے پر سوارڈینش شہری سمیت 18 افراد میں سے کوئی نہیں بچا۔ ایوی ایشن کے ایک افسر کے مطابق جہاز بظاہر ایک پہاڑی سے ٹکرایا ہے۔ مسافر طیارے پر ایک بچے سمیت 15 مسافر اور عملے کے تین ارکان سوار تھے۔ یہ جہاز کھٹمنڈو سے اڑا تھا اور پوخارا میں ایندھن بھروانے کے لئے رکا تھا۔ مسافروں میں سے ایک کا تعلق ڈنمارک سے بتایا گیا ہے۔