یوکرائن:احتجاج کے دوران گرفتار مظاہرین کو عام معافی دے دی گئی
کیف (ثناءنیوز) یوکرائن نے اعلان کیا کہ حکومت مخالف احتجاج کے دوران گرفتار کئے گئے مظاہرین کو عام معافی دے دی گئی ہے اور اب ان کی رہائی کے پلان پر عمل شروع کیا جائے گا۔ حکومت مخالف سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ صدر یانوکووچ حکومت پر اپنے بقیہ مطالبات کی منظوری کے لیے پریشر برقرار رکھیں گے۔ یوکرائن میں یانوکووچ کی جانب سے یورپی یونین کی ٹریڈ ڈیل کو قبول کرنے کے انکار کے بعد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا، جو تین ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہے۔
عام معافی