• news

کینیڈا‘ امریکہ میں شدید برفباری جاری‘ جاپان میں 19 افراد ہلاک‘ نظام زندگی مفلوج

واشنگٹن/ٹوکیو (این این آئی + بی بی سی) کینیڈا، جاپان اوربرطانیہ میںشدید برفباری سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوتاجارہا ہے، اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 68 ہوگئی، جاپان اورامریکہ میںشدید برف باری کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں،ہوائی اورزمینی ٹریفک بھی تعطل کاشکار ہے، ٹوکیو اور دیگر علاقوں میں برفانی طوفان کے باعث برف ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ 19 افراد مارے گئے۔ کینیڈامیں تباہی جاری ہے، کینیڈا میںاب تک 36 افرادہلاک ہوچکے ہیں،نظام زندگی بری طرح متاثرہوا، لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں،ہوائی اورزمینی ٹریفک بھی تعطل کاشکار ہے،ٹوکیو میں برفانی طوفان کے باعث برف ہٹانے کا عمل جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم میں واضح تبدیلی متوقع ہے، ادھربرطانیہ میںشدید برفباری سے مزید نو افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ میکسیکو میں بھی برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جاپان میں مختلف حادثات میں 1600 افراد زخمی ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن