شامی حکومت ابھی تک میدان جنگ کو ترجیح دے رہی ہے:جان کیری
واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شامی اورروسی حکومت کوجنیوامذاکرات کی راہ میں روڑے اٹکانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بشار رجیم ابھی تک مذاکرات پر بھروسہ کرنے کے بجائے میدان جنگ کو ترجیح دے رہی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جنیوا ٹو میں پیش رفت نہ ہو سکنے اور شام میں جاری جنگی ماحول میں شدت سے کامیابی کے امکانات ایک مرتبہ پھر دم توڑگئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ بشار رجیم ابھی تک مذاکرات پر بھروسہ کرنے کے بجائے میدان جنگ کو ترجیح دے رہی ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے اس موقع پر روس کی بھی مذمت کی کہ روس بشار الاسد کو جنگ زدہ ملک کے اقتدار میں رکھنا چاہتا ہے۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ روس کو مسئلے کے مذاکرات کے ذریعے حل کا حامی ہونا چاہیے، لیکن وہ بشار کی مدد کر رہا ہے۔