• news

او جی ڈی سی ایل میں دو ہزار سے زائد جعلی ڈگریوں کا انکشاف، ایڈمن افسر برطرف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) او جی ڈی سی ایل میں 2 ہزار سے زائد جعلی ڈگریوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ہائر کمشن نے 210 افسروں کی ڈگریاں تصدیق کے دوران جعلی قرار دیدی۔ ایک ہزار 800 سے زائد سٹاف ملازمین کی ڈگریاں بھی جعلی قرار دیدی گئیں۔ ایڈمن افسر اظہر کو جعلی ڈگری ثابت ہونے پر برطرف کر دیا گیا۔ ڈگریوں کی تصدیق کیلئے خط لکھنے والے افسروں کی ڈگریاں بھی جعلی نکلیں۔ ماضی میں 4 انکری منٹ کی آفر پر ملازمین نے جعلی ڈگریاں بنوائیں۔ ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق اصل تعداد نہیں جانتا مگر بہت ساری ڈگریاں جعلی ثابت ہوئیں۔
جعلی ڈگریاں

ای پیپر-دی نیشن