• news

وزارت مذہبی امور حج پالیسی کا مسودہ منظوری کیلئے کابینہ میں پیش کرےگی

 اسلام آباد (اے پی پی) وزارت مذہبی امور حج پالیسی کے مسودے کو منظوری کیلئے آئندہ ماہ وفاقی کابینہ کو پیش کریگی۔ توقع ہے کہ مارچ کے آخر میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ہو جائیگا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔
 وزرت مذہبی امور اور قومی ایئر لائن پی آئی اے کے درمیان حج کرائے کے حوالہ سے بات چیت جاری ہے تاہم انہوں نے توقع ظاہر کی کہ رواں سال سرکاری سکیم کے تحت حج اخراجات کا تخمینہ گزشتہ سال 2 لاکھ 95 ہزار کے مقابلے میں کچھ کم ہوں گے۔ رواں سال حج پالیسی کے تحت گرین، بلیو اور وائٹ کیٹگریاں تقسیم کر دی گئی ہیں۔ سرکاری سکیم کے تحت صرف ایک کیٹگری کے تحت ہی حج درخواستیں جمع ہوں گی۔
وزارت/ حج پالیسی

ای پیپر-دی نیشن