• news

”حکومت ملک کو OLX پر بیچنا چاہتی ہے“ اے این پی کی نجکاری پالیسی پرکڑی تنقید

اسلام آباد (اے این این) سینٹ میں عوامی نیشنل پارٹی نے حکومت کی نجکاری پالیسی پرکڑی تنقیدکی۔ سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ نجکاری پالیسی کا مقصد صرف مال بناﺅ ہے، لوگوں کو بلاوجہ بیروزگار کردیا جاتا ہے۔ لگتا ہے حکومت ملک کو اب (OLX) پر بیچنا چاہتی ہے۔ پاکستان ویلفیئر سٹیٹ نہیں کمرشل سٹیٹ ہے ہے۔ یہاں اسلام ہے نہ جمہوریت نہ پاکی۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان فقط ایک نام ہے۔ حکومت کا کام روزگار دینا ہے چھیننا نہیں۔
حکومت/OLX

ای پیپر-دی نیشن