• news

ہر مقدمے کا سامنا کروں گا: مشرف کی ڈاکٹروں سے گفتگو، عدالت سے واپسی پر ای سی جی، بلڈ پریشر چیک کیا گیا

راولپنڈی (اے پی اے) سابق صدر مشرف نے کہا ہے کہ سول کورٹ ہو یا کوئی اور عدالت، اپنے خلاف ہر مقدمے کا سامنا کروں گا۔ آئندہ بھی ہر پیشی پر عدالت جاؤں گا۔ ذرائع کے مطابق خصوصی عدالت سے واپسی پر پرویز مشرف کو دوبارہ اے ایف آئی سی میں داخل کر لیا گیا۔ سابق صدر کی ہسپتال واپسی پر ای سی جی اور بلڈ پریشر چیک کیا گیا۔ اے ایف آئی سی کے ڈاکٹروں نے سابق صدر کی صحت تسلی بخش قرار دی ہے۔ مشرف نے ڈاکٹروں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ مجھے جانے کی اجازت نہیں دے رہے تھے میں عدالت سے بخیروعافیت واپس پہنچ گیا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن