• news

گھوٹکی: جسقم کا لاپتہ رہنما قتل، مشتعل کارکنوں کا احتجاج، ایک شخص جاں بحق

گھوٹکی (نامہ نگار) تین روز قبل لاپتہ ہونے والے جسقم کے ضلعی صدر صاحب گھوٹو کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔ جئے سندھ متحدہ محاذ کے سینکڑوں کارکن مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آئے۔ قومی شاہراہ پر نعش رکھ کر دھرنا دیا۔ احتجاج میں قوم پرست پارٹیاں بھی شامل ہو گئیں۔ دھرنے میں فائرنگ سے ایک ٹرک ڈرائیور قتل ہو گیا۔ صاحب خان گھوٹو کے قتل کے بعد شہر میں افراتفری پھیل گئی۔ مشتعل کارکنان نے شہر مکمل بند کروا دیا اور نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بھی بند ہو گئے۔ پبلک پارک میں سینکڑوں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد ورثا اور گھوٹا برداری اور قوم پرست جماعت کے کارکنان نے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا۔ اس دوران مشتعل افراد کی فائرنگ سے پشاور کا پٹھان قتل ہو گیا۔ ٹرالر ڈرائیور نظرین شاہ ولد غفور گل کی لاش پشاور روانہ کی گئی واقعے کے بعد پٹھان برادری میں بھی اشتعال پھیل گیا۔ صاحب گھوٹو کی لاش ضلع نوشہرو فیروز کی تحصیل بھریا سٹی سے ملی۔

ای پیپر-دی نیشن