بگ تھری، اعجاز بٹ نے بھارت انگلینڈ اور آسٹریلیا کو گالی دیدی یہ پی سی بی کا موقف نہیں: عہدیدار
لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ نے کرکٹ پر اپنی اجارہ داری قائم کرنیوالے بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو ’’سور‘‘کے بچے قرار دیدیا۔ گزشتہ روز نجم سیٹھی سے ملاقات کے بعد جب اعجاز بٹ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تو صحافیوں نے ان سے بگ تھری کے بارے میں رائے پوچھی تو انہوں نے کہا پنجابی میں بتائوں یا انگلش میں جس پر صحافیوں نے کہا اردو میں بتا دیں تاہم اعجاز بٹ نے دبے لفظوں میں کہا تینوں کسی ’’سور‘‘ کے بچے ہیں۔ اس پر پی سی بی کے عہدیدار نے فوراً کہا یہ بورڈ کا موقف نہیں بلکہ اعجاز بٹ کا ذاتی خیال ہے اور ہم اس معاملے پر مزید کچھ نہیں کہنا چاہتے۔