لورالائی: مرد کو فائرنگ، خاتون کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ
کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں غیرت کے نام پر قتل کئے گئے مرد و خاتون کا پوسٹ مارٹم مکمل، ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرد کو فائرنگ کرکے جبکہ خاتون کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا، لیویز ذرائع کے مطابق لورالائی میں غیرت کے نام پر قتل کئے گئے افراد کی قبرکشائی جوڈیشنل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کی گئی جس کے بعد مقتولین کا پوسٹ مارٹم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مرد اور خاتون کی بغیر غسل اور کفن کے تدفین کی گئی تھی تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد مرد اور خاتون کی نماز جنازہ کے بعد دوبارہ تدفین کردی گئی چار روز قبل لورالائی میں مقامی خانہ بدوشوں کی جانب سے ایک خاتون اور مرد کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا گیا تھا جس کے الزام میں مقامی مسجد کے مولوی سمیت پانچ افرا دکو گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر صادقہ کے مطابق خاتون کے بدن اور سر پر پتھروں کے علاوہ گینتی کے نشانات ہیں بدن اور سر میں گہری چوٹیں ہیں انہوں نے کہا کہ کاروکاری نہیں ہوئی خاتون کو جب قبر سے نکالا گیا تو اس سے تعفن بھی نہیں اٹھ رہا تھا بلکہ اس کا چہرہ بھی قبلہ رخ تھا خاتون کو کفن اور نماز جنازہ کے بعد دوبارہ دفن کردیا گیا اس کے بعد کلی اغبرگ میں مرد دراز خان کی قبر کشائی کی گئی تو اس کے جسم پر پتھروں کے معمولی زخم اور سر پر گولی کے دو نشان تھے۔