ایاز صادق نے بطور قائم مقام صدر صدارتی سکیورٹی لینے سے انکار کردیا
اسلام آباد( نوائے وقت نیوز) ایاز صادق نے صدر پاکستان کو حاصل سکیورٹی لینے سے معذرت کرلی۔ایوان صدر کے چیف سیکورٹی افسر موٹر کیڈ لے کر آئے۔ ایاز صادق نے واپس بھجوادیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ عام آدمی ہوں مجھے سکیورٹی کی ضرورت نہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق قائم مقام صدر کے فرائض سرانجام دیں گے۔ صدر ممنون حسین اور چیئر مین سینیٹ تہران کے دورے پر ہیں۔