بلوچستان: جھل مگسی میں دیرینہ دشمنی پر 3بھائیوں کا قتل، نصیر آباد میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 3افراد زخمی
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) جھل مگسی میں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے تین بھائیوں کو قتل کردیا گیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لیویز کے مطابق جھل مگسی کے علاقے گوٹھ مٹ کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو بازار سے گھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا ہلاک ہونیوالوں میں غلام الدین سمن علی امام الدین شامل ہے، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسری جانب نصیرآباد میں بارودی سرنگ پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، مزید تفتیش کی جارہی ہے۔