• news

مستونگ، کولپور میں نامعلوم افراد کی 2 نیٹو کنٹینرز پر فائرنگ، ایک مکمل طور پر جل گیا

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے علاقے مستونگ اور کولپور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2کنٹینروں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک مکمل طور پر جل گیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کولپور کے علاقے میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اْسے آگ لگا دی تاہم اس کا عملہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا اسی طرح مستونگ میں تیرہ میل دشت کے مقام پر نامعلوم افراد نے 2کنٹینروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک کنٹینر کو شدید نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن