• news

ایف سی اہلکاروں کا قتل قابل مذمت، شہدا کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں: چین

بیجنگ(آن لائن) چین نے طالبان  کی جانب سے 23 پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں  کو شہید کرنے کی مذمت کی ہے۔ چینی وزارت  خارجہ کے ترجمان  ہوا چینگ  نے میڈیا  سے گفتگو کے دوران کہا کہ چین نے ہمیشہ قومی  سلامتی کے لیے  حکومت  پاکستان اور پاکستان کے لوگوں  کی کاوشوں کو سراہا اور کہا ہے کہ  ہر ملک  اپنی ملک کی صورتحال کے باعث قومی سٹرٹیجی  ترتیب دیتا ہے ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  چینی حکومت امید  کا اظہار کرتی ہے کہ  پاکستان جلد معاشی  اور سماجی  استحکام کو  پالے گا۔ چینی حکومت شہید  ہونے والے فوجیوں  کے خاندان والوں  کے غم میں برابر کے شریک  ہیں اور افسوس  کا اظہار  کرتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن